Sunan ibn Majah Hadith 2397 (سنن ابن ماجہ)
[2397]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عُبَيْدِ اللہ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّ الْمِائَةَ سَہْمٍ الَّتِي بِخَيْبَرَ لَمْ أُصِبْ مَالًا قَطُّ ہُوَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْہَا وَقَدْ أَرَدْتُ أَنْ أَتَصَدَّقَ بِہَا فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ احْبِسْ أَصْلَہَا وَسَبِّلْ ثَمَرَہَا قَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ فَوَجَدْتُ ہَذَا الْحَدِيثَ فِي مَوْضِعٍ آخَرَ فِي كِتَابِي عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ اللہِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ عُمَرُ فَذَكَرَ نَحْوَہُ
حضرت عبداللہ بن عمر رضی الہ عنہ سے روایت ہے،کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! خیبر میں مجھے جو سو حصے ملے ہیں،مجھے اس سے پیارا (اور بہتر) مال کبھی نہیں ملا۔میرا ارادہ ہے کہ انہیں صدقہ کر دوں۔نبی ﷺ نے فرمایا: اصل (زمین) کو روک رکھو اور اس کا پھل فی سبیل اللہ (صدقہ) قرار دے دو۔(2397)(م) (امام ابن ماجہ کے استاذ) ابن ابی عمر نے کہا کہ یہی حدیث میری کتاب میں ایک دوسری جگہ سفیان،عن عبداللہ،عن نافع عن ابن عمر کی سند سے حضرت عمر سے اسی طرح مروی ہے۔