Sunan ibn Majah Hadith 2402 (سنن ابن ماجہ)

[2402]صحیح

صحیح بخاری

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ شَبِيبِ بْنِ غَرْقَدَةَ عَنْ عُرْوَةَ الْبَارِقِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ أَعْطَاہُ دِينَارًا يَشْتَرِي لَہُ شَاةً فَاشْتَرَی لَہُ شَاتَيْنِ فَبَاعَ إِحْدَاہُمَا بِدِينَارٍ فَأَتَی النَّبِيَّ ﷺ بِدِينَارٍ وَشَاةٍ فَدَعَا لَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ بِالْبَرَكَةِ قَالَ فَكَانَ لَوْ اشْتَرَی التُّرَابَ لَرَبِحَ فِيہِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ ہِلَالٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ الزُّبَيْرِ بْنِ الْخِرِّيتِ عَنْ أَبِي لَبِيدٍ لِمَازَةُ بْنِ زَبَّارٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ الْبَارِقِيِّ قَالَ قَدِمَ جَلَبٌ فَأَعْطَانِي النَّبِيُّ ﷺ دِينَارًا فَذَكَرَ نَحْوَہُ

حضرت عروہ بن ابو جعد بارقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے انہیں بکری خریدنے کے لیے ایک دینار دیا۔اس نے دو بکریاں خرید لیں،پھر ایک بکری ایک دینار کی بیچ دی اور نبی ﷺ کی خدمت میں دینار بھی پیش کر دیا اور بکری بھی۔رسول اللہ ﷺ نے اس کے حق میں برکت کی دعا فرمائی۔ راوی کہتے ہیں (اس کے بعد ان کی یہ حالت تھی کہ) اگر وہ مٹی بھی خریدتے تو اس میں بھی انہیں نفع مل جاتا۔ (2402) (م) حضرت عروہ بن ابو جعد بارقی رضی اللہ عنہ سے دوسری راوایت میں یہ الفاظ ہیں،انہوں نے فرمایا: باہر سے مال تجارت آیا تو نبی ﷺ نے مجھے ایک دینار دیا.... اس کے بعد پورا واقعہ بیان فرمایا۔