Sunan ibn Majah Hadith 277 (سنن ابن ماجہ)

[277]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ اسْتَقِيمُوا وَلَنْ تُحْصُوا وَاعْلَمُوا أَنَّ خَيْرَ أَعْمَالِكُمْ الصَّلَاةَ وَلَا يُحَافِظُ عَلَی الْوُضُوءِ إِلَّا مُؤْمِنٌ

سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’سیدھی راہ پر قائم رہو اور تم (کما حقہ) قائم نہیں رہ سکو گے،اور تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ تمہارا بہترین عمل نماز ہے اور وضو کی حفاظت مومن ہی کرتا ہے۔‘‘