Sunan ibn Majah Hadith 280 (سنن ابن ماجہ)
[280]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاہِيمَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ شَابُورَ أَخْبَرَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ عَنْ أَخِيہِ أَنَّہُ أَخْبَرَہُ عَنْ جَدِّہِ أَبِي سَلَّامٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ شَطْرُ الْإِيمَانِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ مِلْءُ الْمِيزَانِ وَالتَّسْبِيحُ وَالتَّكْبِيرُ مِلْءُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَالصَّلَاةُ نُورٌ وَالزَّكَاةُ بُرْہَانٌ وَالصَّبْرُ ضِيَاءٌ وَالْقُرْآنُ حُجَّةٌ لَكَ أَوْ عَلَيْكَ كُلُّ النَّاسِ يَغْدُو فَبَائِعٌ نَفْسَہُ فَمُعْتِقُہَا أَوْ مُوبِقُہَا
سیدنا ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’پورا (اچھی طرح) وضو کرنا نصف ایمان ہے اور الحمدللہ سے(اعمال کا) ترازو بھر جاتا ہے اور تسبیح و تکبیر سے آسمان اور زمین پر ہو جاتے ہیں،نماز نور ہے،زکاۃ دلیل ہے،صبر روشنی ہے،قرآن تیرے حق میں یا تیرے خلاف ایک حجت ہے،ہر شخص صبح کو اپنے آپ کو فروخت کرتا ہے،خود کو آزاد کر لیتا ہے یا تباہ کر لیتا ہے۔‘‘