Sunan ibn Majah Hadith 294 (سنن ابن ماجہ)
[294] إسنادہ ضعیف
سنن أبي داود(54)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ أَبِي سَہْلٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ مِنْ الْفِطْرَةِ الْمَضْمَضَةُ وَالِاسْتِنْشَاقُ وَالسِّوَاكُ وَقَصُّ الشَّارِبِ وَتَقْلِيمُ الْأَظْفَارِ وَنَتْفُ الْإِبْطِ وَالِاسْتِحْدَادُ وَغَسْلُ الْبَرَاجِمِ وَالِانْتِضَاحُ وَالِاخْتِتَانُ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عُمَرَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ مِثْلَہُ
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’یہ چیزیں فطرت سے ہیں: کلی کرنا،ناک میں پانی ڈالنا،مسواک کرنا،مونچھیں کاٹنا،ناخن کاٹنا،بغلوں کے بال اکھاڑنا،(زیر ناف صفائی کے لئے) لوہے کی چیز استعمال کرنا،انگلیوں کے جوڑ دھونا،چھینٹے مارجہ اور ختنہ کرنا۔‘‘ امام ابن ماجہ نے یہ روایت حماد بن سلمہ کے دوسرے شاگرد عفان بن مسلم کی سند سے بھی اسی طرح بیان کی ہے۔