Sunan ibn Majah Hadith 296 (سنن ابن ماجہ)
[296]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِيٍّ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّ ہَذِہِ الْحُشُوشَ مُحْتَضَرَةٌ فَإِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلْ اللہُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ حَدَّثَنَا جَمِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَتَكِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ ح و حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ عَوْفٍ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’یہ بیت الخلاء(شیطانوں کے) حاضر ہونے کی جگہیں ہیں۔چنانچہ جب تم میں سے کوئی (بیت الخلاء میں) داخل ہو تو،اسے یوں کہنا چاہیے:﴿اللہُمَّ إِنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ﴾ ’’اے اللہ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں ناپاک جنوں اور ناپاک جنیوں سے۔‘‘ امام ابن ماجہ رحمہ اللہ نے یہی روایت اپنی دوسرے دو استاذہ جمیل بن حسن عتکی اور ہارون بن اسحاق کی سندوں سے بھی یہ روایت اسی طرح رسول اللہ ﷺ سے بیان کی ہے۔