Sunan ibn Majah Hadith 3116 (سنن ابن ماجہ)
[3116] إسنادہ ضعیف
سنن أبي داود (2031)
المحاربي عنعن
وحدیث البخاري (1594،7275) یغني عنہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ،عَنِ الشَّيْبَانِيِّ،عَنْ وَاصِلٍ الْأَحْدَبِ،عَنْ شَقِيقٍ،قَالَ: بَعَثَ رَجُلٌ مَعِيَ بِدَرَاہِمَ ہَدِيَّةً إِلَی الْبَيْتِ،قَالَ: فَدَخَلْتُ الْبَيْتَ وَشَيْبَةُ جَالِسٌ عَلَی كُرْسِيٍّ،فَنَاوَلْتُہُ إِيَّاہَا،فَقَالَ: أَلَكَ ہَذِہِ؟ قُلْتُ: لَا،وَلَوْ كَانَتْ لِي،لَمْ آتِكَ بِہَا،قَالَ: أَمَا لَئِنْ قُلْتَ ذَلِكَ،لَقَدْ جَلَسَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ مَجْلِسَكَ الَّذِي جَلَسْتَ فِيہِ،فَقَالَ: ((لَا أَخْرُجُ،حَتَّی أَقْسِمَ مَالَ الْكَعْبَةِ بَيْنَ فُقَرَاءِ الْمُسْلِمِينَ)) قُلْتُ: مَا أَنْتَ فَاعِلٌ،قَالَ: لَأَفْعَلَنَّ،قَالَ: وَلِمَ ذَاكَ؟ قُلْتُ: ((لِأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَدْ رَأَی مَكَانَہُ،وَأَبُو بَكْرٍ وَہُمَا أَحْوَجُ مِنْكَ إِلَی الْمَالِ،فَلَمْ يُحَرِّكَاہُ،فَقَامَ كَمَا ہُوَ،فَخَرَجَ))
حضرت شفیق رحمہ اللہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا: ایک شخص نے بیت اللہ کو ہدیہ کرنے کے لیے میرے ہاتھ کچھ درہم بھیجے۔میں کعبہ میں داخل ہوا تو دیکھا کہ حضرت شیبہ کرسی پر بیٹھے تھے۔میں نے انہیں وہ درہم دے دیے۔انہوں نے کہا: یہ تمہارے ہیں؟ میں نے کہا:نہیں،اگر میرے ہوتے تو میں آپ کے پاس نہ لاتا۔انہوں نےکہا: تم نے یہ بات کہی ہے (تو مجھے بھی ایک بات یاد آگئی) حضرت عمر بن خطاب (ایک دن) اسی جگہ بیٹھے تھے جہاں تم اب بیٹھے ہو،انہوں نے فرمایا: میں (کعبہ سے)باہر نہیں جاؤں گا جب تک کعبے کامال نکال کر غریب مسلمانوں میں تقسیم نہ کردوں۔میں نے کہا: آپ یہ کام نہیں کرسکتے۔انہوں نے فرمایا: میں یہ کام ضرور کروں گا۔لیکن تم نے یہ بات کیوں کہی ہے؟ میں نےکہا: اس لیے کہ نبی ﷺ اور حضرت ابو بکر نے یہ مال یہاں دیکھا تھا او ران کو اس مال کی آپ سےزیادہ ضرورت تھی،ان دونوں نے تو اسے ہلایا بھی نہیں۔حضرت عمر اسی طرح کھڑے ہوگے اور (کعبے سے) باہرتشریف لے گئے۔