Sunan ibn Majah Hadith 3117 (سنن ابن ماجہ)
[3117] إسنادہ ضعیف جدًا
عبدالرحیم بن زید العمي وأبوہ مجروحان
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ زَيْدٍ الْعَمِّيُّ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ أَدْرَكَ رَمَضَانَ بِمَكَّةَ،فَصَامَہُ،وَقَامَ مِنْہُ مَا تَيَسَّرَ لَہُ،كَتَبَ اللہُ لَہُ مِائَةَ أَلْفِ شَہْرِ رَمَضَانَ،فِيمَا سِوَاہَا،وَكَتَبَ اللہُ لَہُ،بِكُلِّ يَوْمٍ عِتْقَ رَقَبَةٍ،وَكُلِّ لَيْلَةٍ عِتْقَ رَقَبَةٍ،وَكُلِّ يَوْمٍ حُمْلَانَ فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللہِ،وَفِي كُلِّ يَوْمٍ حَسَنَةً،وَفِي كُلِّ لَيْلَةٍ حَسَنَةً))
حضرت عبداللہ بن عباس ؓسے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’جس شخص کو مکہ مکرمہ میں رمضان کا مہینہ آگیا اور اس نے حسب استطاعت اس کے روزے رکھے او رقیام کیا،اللہ تعالی اس کے لیے کسی دوسری جگہ گزارے ہوئے ایک لاکھ رمضان کے مہینوں کا ثواب لکھ دے گا۔اور اس کے لیے ہر دن کے بدلے میں ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب اور ہر رات کے بدلے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب لکھے گا،اور ہر دن کے بدلے میں اللہ کی راہ میں ایک سواری کا گھوڑا دینے کاثواب لکھے گا۔او رہر دن کی نیکی او رہررات کی ایک نیکی لکھے گا‘‘۔