Sunan ibn Majah Hadith 3129 (سنن ابن ماجہ)
[3129]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مَيْسَرَةَ بْنِ حَلْبَسٍ،قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ أَبِي سَعِيدٍ الزُّرَقِيِّ،صَاحِبِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ إِلَی شِرَاءِ الضَّحَايَا،قَالَ يُونُسُ: فَأَشَارَ أَبُو سَعِيدٍ إِلَی كَبْشٍ أَدْغَمَ،لَيْسَ بِالْمُرْتَفِعِ،وَلَا الْمُتَّضِعِ فِي جِسْمِہِ،فَقَالَ لِي: ((اشْتَرِ لِي ہَذَا،كَأَنَّہُ شَبَّہَہُ،بِكَبْشِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ))
حضرت یونس بن میسرہ بن حلبس رحمہ اللہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا: میں اللہ کے رسول ﷺ کے صحابی حضرت ابو سعید زرقی کے ساتھ قربانی کے جانور خریدنے گیا۔ یونس بن میسرہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو سعید نے ایک ایسے مینڈھے کی طرف اشارہ کیا جس کے کانوں اور گلے کا کچھ حصیہ سیاہ تھا۔وہ جسمانی طور پر نہ زیادہ اونچا تھا نہ زیادہ پست تھا۔انہوں نے فرمایا:میرے لیے یہ خرید لو۔گویا انہوں نے اسے رسول اللہ ﷺ کے مینڈھے کے مشابہ قرارا دیا۔