Sunan ibn Majah Hadith 313 (سنن ابن ماجہ)

[313]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّمَا أَنَا لَكُمْ مِثْلُ الْوَالِدِ لِوَلَدِہِ أُعَلِّمُكُمْ إِذَا أَتَيْتُمْ الْغَائِطَ فَلَا تَسْتَقْبِلُوا الْقِبْلَةَ وَلَا تَسْتَدْبِرُوہَا وَأَمَرَ بِثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ وَنَہَی عَنْ الرَّوْثِ وَالرِّمَّةِ وَنَہَی أَنْ يَسْتَطِيبَ الرَّجُلُ بِيَمِينِہِ

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’میں تمہارے لئے اس طرح ہوں جس طرح اولاد کے لئے باپ ہوتا ہے۔(اس لئے) میں تمہیں (بظاہر معمولی سمجھنے جانے والے امور کی بھی) تعلیم دیتا ہوں۔جب تم قضائے حاجت کے لئے جاؤ تو قبلہ کی طرف منہ نہ کرو اور اس کی طرف پیٹھ بھی نہ کرو۔‘‘ اور رسول اللہ ﷺ نے تین ڈھیلے استعمال کرنے کا حکم دیا،لید اور ہڈی استعمال کرنے سے منع فرمایا،اور دائیں ہاتھ سے استنجا کرنے سے منع فرمایا۔