Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3137 (سنن ابن ماجہ)

[3137]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ،وَعَبْدُ الرَّحِيمِ،عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ،ح وحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ،عَنْ زَائِدَةَ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ،عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ،عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ،قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ بِذِي الْحُلَيْفَةِ مِنْ تِہَامَةَ،فَأَصَبْنَا إِبِلًا وَغَنَمًا،فَعَجِلَ الْقَوْمُ،فَأَغْلَيْنَا الْقُدُورَ قَبْلَ أَنْ تُقْسَمَ،فَأَتَانَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ ((فَأَمَرَ بِہَا،فَأُكْفِئَتْ،ثُمَّ عَدَلَ الْجَزُورَ،بِعَشَرَةٍ مِنَ الْغَنَمِ))

حضرت رافع بن خدیج ؓ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا:ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تہامہ کے علاقے میں ذوالحلیفہ کےمقام پر تھے۔ہمیں (غنیمت میں) اونٹ اوربکریاں ملیں۔لوگوں نے جلدی کی۔(یعنی) ہم نے (غنیمت)تقسیم ہونے سے پہلے (جانور ذبح کرکے) دیگیں پکالیں۔رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور آپ کے حکم سے ان (دیگوں) کو الٹا دیا گیا،پھر رسول اللہ نے ایک اونٹ دس بکریوں کےبرابر قرار دیا (اور اس کے مطابق مال غنیمت کے جانور تقسیم کیے۔)