Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3140 (سنن ابن ماجہ)

[3140]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَنْبَأَنَا الثَّوْرِيُّ،عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ،عَنْ أَبِيہِ،قَالَ: كُنَّا مَعَ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يُقَالُ لَہُ مُجَاشِعٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ،فَعَزَّتِ الْغَنَمُ،فَأَمَرَ مُنَادِيًا،فَنَادَی أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ: ((إِنَّ الْجَذَعَ يُوفِي،مِمَّا تُوفِي مِنْہُ الثَّنِيَّةُ))

حضرت عاصم بن کلیب رحمہ اللہ نے اپنے والد (حضرت کلیب بن شہاب رحمہ اللہ) سے روایت کی،انہوں نے فرمایا: ہم رسول اللہ کے ایک صحابی کےساتھ تھے جن کانام حضرت مجاشع (بن مسعود )تھا جو کہ قبیلہ بنو سلیم میں سے تھے۔(قربانیکے لیے) بکریاں (تقسیم کی گئیں تو) کم پڑ گئیں،چنانچہ انہوں نے ایک شخص کو حکم دیا تو اس نے اعلان کیا کہ رسول اللہ ﷺ فرمایا کرتے تھے:’’بلاشبہ جذعہ (ایک سالہ)ثنیہ(دو دانتے)کی جگہ کفایت کر جاتاہے۔‘‘