Sunan ibn Majah Hadith 316 (سنن ابن ماجہ)
[316]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ الْأَعْمَشِ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ وَالْأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاہِيمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ سَلْمَانَ قَالَ قَالَ لَہُ بَعْضُ الْمُشْرِكِينَ وَہُمْ يَسْتَہْزِئُونَ بِہِ إِنِّي أَرَی صَاحِبَكُمْ يُعَلِّمُكُمْ كُلَّ شَيْءٍ حَتَّی الْخِرَاءَةِ قَالَ أَجَلْ أَمَرَنَا أَنْ لَا نَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ وَلَا نَسْتَنْجِيَ بِأَيْمَانِنَا وَلَا نَكْتَفِيَ بِدُونِ ثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ لَيْسَ فِيہَا رَجِيعٌ وَلَا عَظْمٌ
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بعض مشرکین ان کا مذاق اڑانے لگے،ایک مشرک نے کہا:میں دیکھتا ہوں کہ تمہارا ساتھی(محمدﷺ) تمہیں سب کچھ سکھاتا ہے حتی کہ پاخانہ کرنا بھی(سکھاتا ہے۔) سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہاں،آپ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم(قضائے حاجت کے لئے) قبلہ کی طرف منہ نہ کریں،اور دائیں ہاتھ سے استنجا نہ کریں،اور تین پتھروں سے کم استعمال نہ کریں،ان میں لید یا ہڈی شامل نہ ہو۔