Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3170 (سنن ابن ماجہ)

[3170]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ،عَنْ أَبِي قِلَابَةَ،عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ،عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،قَالَ: ((إِنَّ اللہَ عَزَّ وَجَلَّ كَتَبَ الْإِحْسَانَ عَلَی كُلِّ شَيْءٍ،فَإِذَا قَتَلْتُمْ،فَأَحْسِنُوا الْقِتْلَةَ،وَإِذَا ذَبَحْتُمْ،فَأَحْسِنُوا الذَّبْحَ،وَلْيُحِدَّ أَحَدُكُمْ شَفْرَتَہُ،وَلْيُرِحْ ذَبِيحَتَہُ))

حضرت شداد بن اوس (بن ثابت) ؓ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ عزوجل نے ہر چیز پر احسان کرنا فرض کیا ہے،لہذا جب تم قتل کرو تو اچھے انداز سےقتل کرو اور جب تم ذبح کرو تو اچھے انداز سے ذبح کرو۔آدمی کو چاہیے کہ اپنی چھری تیز کرے اور ذبح ہونے والے جانور کو آرام پہنچائے۔