Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3201 (سنن ابن ماجہ)

[3201]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ،ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ،قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ،قَالَ سَمِعْتُ مُطَرِّفًا،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُغَفَّلٍ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((أَمَرَ بِقَتْلِ الْكِلَابِ)) ثُمَّ قَالَ: ((مَا لَہُمْ وَلِلْكِلَابِ؟)) ثُمَّ رَخَّصَ لَہُمْ فِي كَلْبِ الزَّرْعِ،وَكَلْبِ الْعِينِ قَالَ بُنْدَارٌ: الْعِينُ حِيطَانُ الْمَدِينَةِ

حضرت عبد اللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے کتوں کو قتل کرنے کا حکم دیا۔پھر فرمایا: ’’ان لوگوں کو کتوں سے کیا تعلق؟‘‘ پر انہیں کھیتی اور باغ (کی رکھوالی) کے کتے کی اجازت دے دی۔ (امام ابن ماجہ رحمۃ اللہ علیہ کے استاد محمد بن بشار) بندار نے فرمایا: ’’عین‘‘ سے مراد مدینہ کے باغات ہیں۔