Sunan ibn Majah Hadith 3244 (سنن ابن ماجہ)
[3244]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ قَالَ: أَنْبَأَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي ہِنْدٍ،عَنِ الشَّعْبِيِّ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَفْوَانَ،أَنَّہُ مَرَّ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ بِأَرْنَبَيْنِ،مُعَلِّقَہُمَا،فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ إِنِّي أَصَبْتُ ہَذَيْنِ الْأَرْنَبَيْنِ،فَلَمْ أَجِدْ حَدِيدَةً أُذَكِّيہِمَا بِہَا،فَذَكَّيْتُہُمَا بِمَرْوَةٍ،أَفَآكُلُ قَالَ: ((كُلْ))
حضرت محمد بن صفوان رضی اللہ عنہ سے روایت ہہے کہ وہ دو خرگوش (ہاتھ میں٩ لٹکائے نبیﷺ کے پاس سے گزرے اور کہا: اے اللہ کے رسول! یہ دو خرگوش میرے ہاتھ لگے ہیں،میرے پاس انہیں ذبح کرنے کے لیےلوہے کی کوئی چیز(چھری وغیر) نہیں تھی،چنانچہ میں نے انہیں ایک پتھر کے ساتھ ذبح کر لیا۔کیا میں انہیں کھا لوں؟ آپؐ نے فرمایا: ’’کھا لے۔‘‘