Sunan ibn Majah Hadith 3243 (سنن ابن ماجہ)
[3243]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ،وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِيٍّ،قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ ہِشَامِ بْنِ زَيْدٍ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،قَالَ: ((مَرَرْنَا بِمَرِّ الظَّہْرَانِ،فَأَنْفَجْنَا أَرْنَبًا،فَسَعَوْا عَلَيْہَا،فَلَغَبُوا،فَسَعَيْتُ،حَتَّی أَدْرَكْتُہَا،فَأَتَيْتُ بِہَا أَبَا طَلْحَةَ،فَذَبَحَہَا،فَبَعَثَ بِعَجُزِہَا،وَوَرِكِہَا إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقَبِلَہَا))
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: ہم مقام مر الظہران سے گرزرے۔(وہاں) ہم نے ایک خرگوش کو (اس کی پناہ گاہ سے) نکالا۔(قافلے کے افراد) اس کے پیچھے بھاگے (لیکن) وہ تھک گئے (اور پکڑ نہ سکے۔) میں نے تعاقب کے کرے اسے پکڑ لیا اور حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کے پاس لے گیا۔انہوں نے اسے ذبح کیا اور اس کی ران اور پشت کا گوشت نبیﷺ کی خدمت میں بھیج دیا۔آپ نے اسے قبول فرمالیا۔