Sunan ibn Majah Hadith 3259 (سنن ابن ماجہ)
[3259]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ أَبِي حَازِمٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: ((مَا عَابَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ طَعَامًا قَطُّ،إِنْ رَضِيَہُ،أَكَلَہُ،وَإِلَّا تَرَكَہُ)) حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ،عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ أَبِي يَحْيَی عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ مِثْلَہُ. قَالَ: أَبُو بَكْرٍ نُخَالِفُ فِيہِ يَقُولُونَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: ’’رسول اللہﷺ نے کبھی کھانے میں عیب نہیں نکالا۔اگر پسند ہوتا تو کھا لیتے ورنہ چھوڑ دیتے۔‘‘ امام ابن ماجہ رحمۃ اللہ نے اس معنی میں ایک اور حدیث اپنے دوسرے استاذ ابوبکر بن ابی شیبہ رحمۃ اللہ کی سند سے بھی نبیﷺ سے بیان کی ہے۔ امام ابو بکر بن ابی شیبہ رحمۃ اللہ نے کہا: سند میں ہمارا اختلاف ہے۔وہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے شاگرد (ابو یحیٰ کی بجائے) ابو حازم سے بیان کرتے ہیں۔