Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3272 (سنن ابن ماجہ)

۔3272] إسنادہ ضعیف

ترمذي (1804)

انوار الصحیفہ ص 493

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ،وَنَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ،قَالَا: حَدَّثَنَا الْمُعَلَّی بْنُ رَاشِدٍ أَبُو الْيَمَانِ قَالَ: حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي،عَنْ رَجُلٍ،مِنْ ہُذَيْلٍ،يُقَالُ لَہُ: نُبَيْشَةُ الْخَيْرِ،قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيْنَا نُبَيْشَةُ،وَنَحْنُ نَأْكُلُ فِي قَصْعَةٍ لَنَا،فَقَالَ: حَدَّثَنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((مَنْ أَكَلَ فِي قَصْعَةٍ ثُمَّ لَحِسَہَا اسْتَغْفَرَتْ لَہُ الْقَصْعَةُ))

حضرت ابو الیمان معلیٰ بن راشد رحمۃ اللہ علیہ اپنی دادی (ام عاصم) رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے قبیلہ ہذیل کے ایک صحب حضرت نبیثہ الخیر رضی اللہ عنہ کے بارے میں بیان کرتے ہوئے فرمایا: ہم ایک پیالے میں کھانا کھارہے تھے کہ نبیثہ رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے۔انہوں نے کہا: ہم سے رسول اللہﷺ نے بیان فرمایا: ’’جو شخص پیالے میں کھانا کھا کر اسے چاٹتا ہے،پیالہ اس کے لیے مغفرت کی دعا کرتا ہے۔‘‘