Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3274 (سنن ابن ماجہ)

[3274] إسنادہ ضعیف

ترمذي (1848)

انوار الصحیفہ ص 493

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي السَّوِيَّةِ قَالَ: حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللہِ بْنُ عِكْرَاشٍ،عَنْ أَبِيہِ عِكْرَاشِ بْنِ ذُؤَيْبٍ،قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ بِجَفْنَةٍ كَثِيرَةِ الثَّرِيدِ وَالْوَدَكِ،فَأَقْبَلْنَا نَأْكُلُ مِنْہَا،فَخَبَطْتُ يَدِي فِي نَوَاحِيہَا،فَقَالَ: ((يَا عِكْرَاشُ كُلْ مِنْ مَوْضِعٍ وَاحِدٍ،فَإِنَّہُ طَعَامٌ وَاحِدٌ)) ثُمَّ أُتِينَا بِطَبَقٍ فِيہِ أَلْوَانٌ مِنَ الرُّطَبِ،فَجَالَتْ يَدُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فِي الطَّبَقِ،وَقَالَ: ((يَا عِكْرَاشُ كُلْ مِنْ حَيْثُ شِئْتَ،فَإِنَّہُ غَيْرُ لَوْنٍ وَاحِدٍ))

حضرت عکراش بن ذؤیبؓ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا:نبیﷺکی خدمت میں ایک بڑا پیالا پیش کیا گیا،جس میں بہت سا ثرید اورچکنائی تھی۔ہم لوگ اس میں سے کھانے لگے تو میرا ہاتھ اس میں ہر طرف گھوم رہا تھا۔آپؐ نے فرمایا: ’’عکراش ایک جگہ سے کھاؤ یہ ایک ہی کھانا ہے۔‘‘ پھر ہمارے سامنے ایک تھال رکھا گیا جس میں مختلف قسم کی تازہ کھجوریں تھیں۔رسول اللہﷺ کا ہاتھ تھال میں گھومنے لگا اور آپؐ نے (مجھ سے) فرمایا: ’’اے عکراش! جہاں سے چاہو کھاؤ،یہ ایک ہی قسم نہیں۔‘‘