Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3286 (سنن ابن ماجہ)

[3286] إسنادہ ضعیف

سنن أبي داود (3764)

انوار الصحیفہ ص 494

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ،وَدَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ،وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ،قَالُوا: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَحْشِيُّ بْنُ حَرْبِ بْنِ وَحْشِيِّ بْنِ حَرْبٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ جَدِّہِ وَحْشِيٍّ،أَنَّہُمْ قَالُوا يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّا نَأْكُلُ،وَلَا نَشْبَعُ،قَالَ: ((فَلَعَلَّكُمْ تَأْكُلُونَ مُتَفَرِّقِينَ؟)) قَالُوا: نَعَمْ،قَالَ: ((فَاجْتَمِعُوا عَلَی طَعَامِكُمْ،وَاذْكُرُوا اسْمَ اللہِ عَلَيْہِ،يُبَارَكْ لَكُمْ فِيہِ))

حضرت وحشی بن حرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم کھانا کھاتے ہیں تو سیر نہیں ہوتے۔آپ نے فرمایا: ’’شاید تم لوگ الگ الگ کھاتے ہو؟‘‘ انہوں نے کہا: جی ہاں۔آپؐ نے فرمایا: ’’مل کر کھانا کھایا کرو اور اس پر اللہ کا نام لو،تمہارے لیے اس میں برکت ہو جائے گی۔‘‘