Sunan ibn Majah Hadith 3289 (سنن ابن ماجہ)
[3289]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ،عَنْ أَبِيہِ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا ہُرَيْرَةَ،يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((إِذَا جَاءَ أَحَدَكُمْ خَادِمُہُ بِطَعَامِہِ،فَلْيُجْلِسْہُ،فَلْيَأْكُلْ مَعَہُ،فَإِنْ أَبِي،فَلْيُنَاوِلْہُ مِنْہُ))
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’جب کسی کے پاس اس کا خادم اس کا کھانا لے کر آئے تو اسے چاہیے کہ اسے اپنےساتھ بٹھائے اور وہ (خادم) اس (مالک) کے ساتھ کھائے۔۔اگر ایسے نہیں کر سکتا تو اسے اس میں سے کچھ (کھانا) دے دے۔