Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3290 (سنن ابن ماجہ)

[3290]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ حَمَّادٍ الْمِصْرِيُّ قَالَ: أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ،عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((إِذَا أَحَدُكُمْ قَرَّبَ إِلَيْہِ مَمْلُوكُہُ طَعَامًا،قَدْ كَفَاہُ عَنَاءَہُ وَحَرَّہُ،فَلْيَدْعُہُ،فَلْيَأْكُلْ مَعَہُ،فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ،فَلْيَأْخُذْ لُقْمَةً،فَلْيَجْعَلْہَا فِي يَدِہِ))

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’جب کسی کا غلام اسے کھانے پیش کرے جس کی (تیاری کی) مشقت اور (اس کے لیے آگ کی) حرارت اس نے برداشت کی ہے تو اسے بلا کر اپنے ساتھ کھلائے۔اگر یہ نہ کر سکے تو ایک لقمہ لے کر اس کے ہاتھ میں رکھ دے۔‘‘