Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3295 (سنن ابن ماجہ)

[3295] إسنادہ ضعیف

انظر الحدیث السابق (3273)

انوار الصحیفہ ص 494

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْعَسْقَلَانِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی،عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ،عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ،عَنِ ابْنِ عُمَرَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((إِذَا وُضِعَتِ الْمَائِدَةُ،فَلَا يَقُومُ رَجُلٌ،حَتَّی تُرْفَعَ الْمَائِدَةُ،وَلَا يَرْفَعُ يَدَہُ،وَإِنْ شَبِعَ،حَتَّی يَفْرُغَ الْقَوْمُ،وَلْيُعْذِرْ،فَإِنَّ الرَّجُلَ يُخْجِلُ جَلِيسَہُ،فَيَقْبِضُ يَدَہُ،وَعَسَی أَنْ يَكُونَ لَہُ فِي الطَّعَامِ حَاجَةٌ))

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’جب دستر خواہن (پرکھانا) لگا دیا جائے تو کوئی آدمی (فارغ ہو کر) نہ اٹھے حتیٰ کہ دستر خوان اٹھایا جائے۔اور اپنا ہاتھ نہ روکے اگر چہ سیر ہوگیا ہو حتیٰ کہ لوگ فارغ ہو جائیں۔اور (اگر اسے ضرورت نہ ہو تو) چاہیے کہ (اپنا) عذر بیان کردے،کیونکہ آدمی (ہاتھ روک کر) اپنے ساتھی کو شرمندہ کردیتا ہے اور وہ بھی (شرم کی وجہ سے) ہاتھ روک لیتا ہے۔ممکن ہے اسے ابھی کھانے کی (مزید ضرورت ہو۔‘‘