Sunan ibn Majah Hadith 3299 (سنن ابن ماجہ)
[3299]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،عَنْ أَبِي ہِلَالٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَوَادَةَ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ-رَجُلٌ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْأَشْہَلِ-قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: وَہُوَ يَتَغَدَّی فَقَالَ: ((ادْنُ فَكُلْ)) فَقُلْتُ: إِنِّي صَائِمٌ،فَيَا لَہْفَ نَفْسِي ہَلَّا كُنْتُ طَعِمْتُ مِنْ طَعَامِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ جن کا تعلق قبیلۂ بنو عبدالاشہل سے تھا،ان سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا توآپ دوپہر (؟صبح) کا کھانا کھارہے تھے۔آپ نے فرمایا: ’’آئیے،کھانا کھائیے۔‘‘ میں نے کہا: میں روزے سے ہوں۔افسوس! کاش میں رسول اللہﷺ کے کھانے میں سے کچھ کھالیتا۔