Sunan ibn Majah Hadith 3303 (سنن ابن ماجہ)
[3303]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ،عَنْ حُمَيْدٍ،عَنْ أَنَسٍ،قَالَ: بَعَثَتْ مَعِي أُمُّ سُلَيْمٍ،بِمِكْتَلٍ فِيہِ رُطَبٌ،إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَلَمْ أَجِدْہُ،وَخَرَجَ قَرِيبًا إِلَی مَوْلًی لَہُ،دَعَاہُ،فَصَنَعَ لَہُ طَعَامًا،فَأَتَيْتُہُ وَہُوَ يَأْكُلُ،قَالَ: فَدَعَانِي لِآكُلَ مَعَہُ،قَالَ: وَصَنَعَ ثَرِيدَةً بِلَحْمٍ وَقَرْعٍ،قَالَ: فَإِذَا ہُوَ يُعْجِبُہُ الْقَرْعُ،قَالَ: ((فَجَعَلْتُ أَجْمَعُہُ،فَأُدْنِيہِ مِنْہُ،فَلَمَّا طَعِمْنَا مِنْہُ،رَجَعَ إِلَی مَنْزِلِہِ،وَوَضَعْتُ الْمِكْتَلَ بَيْنَ يَدَيْہِ،فَجَعَلَ يَأْكُلُ وَيَقْسِمُ،حَتَّی فَرَغَ مِنْ آخِرِہِ))
حضر ت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘انھوں نے فرمایا:میری والدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے میرے ہاتھ کھجوروں کا ایک ٹوکرا رسول اللہﷺ کی خدمت میں بھیجا۔آپ مجھے(گھر میں) نہ ملے۔آپ قریب ہی اپنے ایک آزاد کردہ غلام کے ہاں تشریف لے گئے تھے۔اس نے آپ کو دعوت دی تھی اور نبیﷺ کے لیے کھانا تیار کیا تھا۔میں حاضر خدمت ہوا تو آپ کھانا تناول فرما رہے تھے۔آپ نے مجھے اپنے ساتھ کھانا کھانے کی دعوت دی۔ان صاحب نے کدو اور گوشت ڈال کر ثرید بنا رکھا تھا۔میں نے دیکھا کہ دیکھا کہ نبیﷺکو کدو اچھا لگتا ہے تو میں اس(کدو)کے ٹکڑے (برتن کے اطراف میں سے)جمع کر کے آپ کے قریب کرنے لگا۔جب ہم لوگوں نے کہانا کھا لیا تو آپ واپس کھر تشریف لے گئے۔میں نے (کھجوروں کا)ٹوکرا آپ ﷺ کے سامنے رکھ دیا۔آپ نے کھجوریں کھانا اور تقسیم کرنا شروع کر دیں حتیٰ کہ ختم کر کے فارغ ہو گئے۔