Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3307 (سنن ابن ماجہ)

[3307]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ،ح وحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو حَيَّانَ التَّيْمِيُّ،عَنْ أَبِي زُرْعَةَ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: ((أُتِيَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ بِلَحْمٍ،فَرُفِعَ إِلَيْہِ الذِّرَاعُ،وَكَانَتْ تُعْجِبُہُ،فَنَہَسَ مِنْہَا))

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘انھوں نے فرمایا:ایک دن رسول اللہﷺ کی خدمت میں گوشت لایا گیا۔آپ کو (اس میں سے)ذراع (دستی)کا گوشت پیش کیا گیا جو آپ کو بہت پسند تھا۔آپ نے اس میں سے دانتوں سے نوچ کر کھایا۔