Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3308 (سنن ابن ماجہ)

[3308]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ أَبُو بِشْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ،عَنْ مِسْعَرٍ قَالَ: حَدَّثَنِي شَيْخٌ،مِنْ فَہْمٍ قَالَ: وَأَظُنُّہُ يُسَمَّی مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ اللہِ،أَنَّہُ سَمِعَ عَبْدَ اللہِ بْنَ جَعْفَرٍ،يُحَدِّثُ ابْنَ الزُّبَيْرِ،وَقَدْ نَحَرَ لَہُمْ جَزُورًا،أَوْ بَعِيرًا أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: وَالْقَوْمُ يُلْقُونَ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ اللَّحْمَ يَقُولُ: ((أَطْيَبُ اللَّحْمِ،لَحْمُ الظَّہْرِ))

حضرت عبد اللہ بن جعفر طیار(بن ابی طالب)رضی اللہ عنہما نے حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو یہ حدیث سنائی‘جب کہ انھوں نے لوگوں کے لیے ایک اونٹ ذبح کیا تھا‘کہ انھوں نے رسول اللہ ﷺ سے اس وقت یہ ارشاد مبارک سنا جب صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم رسو ل اللہ ﷺ کو گوشت پیش کر رہے تھے۔(کھانا کھاتے وقت ہر صحابی عمدہ عمدہ گوشت نبیﷺکو پیش کر رہاتھا کہ یہ تناول فرمائیں‘یہ ٹکڑا لیں‘یہ زیادہ اچھا ہے‘(تب)آپﷺفرما رہے تھے:’’سب سے عمدہ گوشت پشت کا ہوتا ہے۔‘‘