Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3324 (سنن ابن ماجہ)

[3324]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَائِشَةَ،قَالَتْ: كَانَتْ أُمِّي تُعَالِجُنِي لِلسُّمْنَةِ،تُرِيدُ أَنْ تُدْخِلَنِي عَلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((فَمَا اسْتَقَامَ لَہَا ذَلِكَ،حَتَّی أَكَلْتُ الْقِثَّاءَ،بِالرُّطَبِ،فَسَمِنْتُ،كَأَحْسَنِ سِمْنَةٍ))

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے‘انھو ں نے فرمایا:میری والدہ(ام رومان زینب رضی اللہ عنہما)مجھے موٹا کرنے کی تدبیر کیا کرتی تھیں تاکہ میری رخصتی کر کے رسول اللہﷺ کی خدمت میں روانہ کریں۔لیکن (کسی تدبیر سے)یہ مقصد حاصل نہ ہوا حتی ٰ کہ میں نے تازہ کھجوروں کے ساتھ ککڑی کھائی تو انتہائی متناسب انداز کی فربہ ہو گئی۔