Sunan ibn Majah Hadith 3341 (سنن ابن ماجہ)
[3341] إسنادہ ضعیف جدًا
سنن أبي داود (3818)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَدِيَّةُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی السِّينَانِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ،عَنْ أَيُّوبَ،عَنْ نَافِعٍ،عَنِ ابْنِ عُمَرَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ: ((وَدِدْتُ لَوْ أَنَّ عِنْدَنَا خُبْزَةً بَيْضَاءَ،مِنْ بُرَّةٍ سَمْرَاءَ،مُلَبَّقَةٍ بِسَمْنٍ،نَأْكُلُہَا)) قَالَ: فَسَمِعَ بِذَلِكَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَاتَّخَذَہُ،فَجَاءَ بِہِ إِلَيْہِ،فَقَالَ: رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((فِي أَيِّ شَيْءٍ كَانَ،ہَذَا السَّمْنُ؟)) قَالَ: فِي عُكَّةِ ضَبٍّ،قَالَ: ((فَأَبَی أَنْ يَأْكُلَہُ))
حضرت عبد اللہ بن عمررضی اللہ عنہ سے روایت ہے ایک دن رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا:’’میرا جی چاہتا ہے کہ ہمارے پاس بھوری گندم کی سفید روٹی ہوتی جی میں گھی ملا ہوتا‘ہم اسے کھاتے۔‘‘ایک انصاری نے یہ بات سنی اور ایسی روٹی تیار کر کے آپ کی خدمت میں پیش کر دی۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’یہ گھی کس چیز میں رکھا ہوا تھا؟‘‘اس نے کہا:سانڈے کی(کھال سے بنی ہوئی)کپی میں۔رسول اللہ ﷺ نے یہ روٹی کھانے سے انکار کر دیا۔