Sunan ibn Majah Hadith 3383 (سنن ابن ماجہ)
[3383]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ،عَنْ طَاوُسٍ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ: بَلَغَ عُمَرَ أَنَّ سَمُرَةَ بَاعَ خَمْرًا،فَقَالَ: قَاتَلَ اللہُ سَمُرَةَ أَلَمْ يَعْلَمْ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((لَعَنَ اللہُ الْيَہُودَ،حُرِّمَتْ عَلَيْہِمُ الشُّحُومُ،فَجَمَلُوہَا،فَبَاعُوہَا))
حضرت عبد اللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے‘حضرت عمر کو اطلاع ملی کہ سمرہ نے شراب فروخت کی ہے تو انہوں نے فرمایا:اللہ سمرہ کو تباہ کرے۔کیا اسے معلوم نہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا:اللہ تعالیٰ یہودیوں پر لعنت نازل فرماے!ان پر چربی حرام کی گئی تو انہوں نے اسے پگلا کر بیچ دیا۔‘‘