Sunan ibn Majah Hadith 3436 (سنن ابن ماجہ)
[3436]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،وَہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ،عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ،عَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ،قَالَ: شَہِدْتُ الْأَعْرَابَ يَسْأَلُونَ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: أَعَلَيْنَا حَرَجٌ فِي كَذَا؟ أَعَلَيْنَا حَرَجٌ فِي كَذَا؟ فَقَالَ لَہُمْ: ((عِبَادَ اللہِ،وَضَعَ اللہُ الْحَرَجَ،إِلَّا مَنِ اقْتَرَضَ،مِنْ عِرْضِ أَخِيہِ شَيْئًا،فَذَاكَ الَّذِي حَرِجَ)) فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللہِ: ہَلْ عَلَيْنَا جُنَاحٌ أَنْ لَا نَتَدَاوَی؟ قَالَ: ((تَدَاوَوْا عِبَادَ اللہِ،فَإِنَّ اللہَ،سُبْحَانَہُ،لَمْ يَضَعْ دَاءً،إِلَّا وَضَعَ مَعَہُ شِفَاءً،إِلَّا الْہَرَمَ))،قَالُوا: يَا رَسُولَ اللہِ مَا خَيْرُ مَا أُعْطِيَ الْعَبْدُ قَالَ: ((خُلُقٌ حَسَنٌ))
حضرت اسامہ بن شریک (ثعلبی)ؓ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں (مجلس میں) موجود تھا جب اعرابی نبی ﷺ سے سوالات کررہے تھے: کیا فلا ں کام کرنے میں ہم پر گناہ ہے؟ کیا فلاں کام کرنے میں ہم پر گناہ ہے؟ تو آپﷺ نے ان سے فرمایا: ’’اللہ کے بندو! اللہ نے حرج (تنگی) کودور کردیا ہے مگر جس نے اپنے بھائی کی عزت میں سے ایک حصہ کاٹ لیا،یہی ہے جس نے گناہ کیا۔‘‘ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا ہمیں اس بات سے گنا ہ ہوگا کہ ہم (بیماری سے شفا کے لیے) دوا(استعمال) نہ کریں؟ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ کے بندو! (شفا کے لیے) دوا(استعمال) کیا کرو،اللہ سبحانہ وتعالی نے جو بیماری بنائی ہے،اس کی شفا (کے لیے دوا) بھی بنائی ہے،سوئے شدیدبڑھاپے کے‘‘ انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! بندے کو سب سے بہتر چیز کیا عطا ہوئی ہے؟ فرمایا: ’’اچھا اخلاق۔‘‘