Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3440 (سنن ابن ماجہ)

[3440] إسنادہ ضعیف

انظر الحدیث السابق (1439)

انوار الصحیفہ ص 500

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ قَالَ: حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ ہُبَيْرَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مَكِينٍ،عَنْ عِكْرِمَةَ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: عَادَ رَجُلًا،فَقَالَ لَہُ: ((مَا تَشْتَہِي؟)) فَقَالَ: أَشْتَہِي خُبْزَ بُرٍّ،فَقَالَ: النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ كَانَ عِنْدَہُ خُبْزُ بُرٍّ،فَلْيَبْعَثْ إِلَی أَخِيہِ)) ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((إِذَا اشْتَہَی مَرِيضُ أَحَدِكُمْ شَيْئًا،فَلْيُطْعِمْہُ))

حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے،نبی ﷺ نے ایک آدمی کی عیادت فرمائی تو اس سے پوچھا: ’’تمہیں کس چیز کی خواہش ہے؟‘‘ اس نے کہا: گندم کی روٹی کو جی چاہتا ہے۔نبی ﷺ نے فرمایا: ’’جس کے پاس گندم کی روٹی ہو وہ اپنے بھائی کے ہاں بھیج دے۔‘‘ پھر نبی ﷺ نے فرمایا: ’’جب کسی کا مریض کسی چیز کی خواہش ظاہر کرے تو اسے چاہیے کہ وہ اسے کھلا دے۔‘‘