Sunan ibn Majah Hadith 3445 (سنن ابن ماجہ)
[3445]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْہَرِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ بْنِ بَرَكَةَ،عَنْ أُمِّہِ،عَنْ عَائِشَةَ،قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((إِذَا أَخَذَ أَہْلَہُ الْوَعْكُ،أَمَرَ بِالْحَسَاءِ)) قَالَتْ: وَكَانَ يَقُولُ: ((إِنَّہُ لَيَرْتُو فُؤَادَ الْحَزِينِ،وَيَسْرُو عَنْ فُؤَادِ السَّقِيمِ،كَمَا تَسْرُو إِحْدَاكُنَّ الْوَسَخَ،عَنْ وَجْہِہَا بِالْمَاءِ))
ام المونین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے: انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کے گھر میں جب کسی کو بخار ہوتا تو آپ تلبینہ تیار کرنے کا حکم دیتے۔اور نبی ﷺ فرمایا کرتے تھے: ’’اس سے غمزدہ انسان کے دل کو سہارا ملتا ہے۔اور بیمار کے دل سے رنج کو اس طرح دور کرتا ہے جس طرح کوئی عورت پانی کے ذریعے سے اپنے چہرے سے میل کچیل دور کرتی ہے۔‘‘