Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3455 (سنن ابن ماجہ)

[3455]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الصَّمَدِ قَالَ: حَدَّثَنَا مَطَرٌ الْوَرَّاقُ،عَنْ شَہْرِ بْنِ حَوْشَبٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: كُنَّا نَتَحَدَّثُ عِنْدَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَذَكَرْنَا الْكَمْأَةَ،فَقَالُوا: ہُوَ جُدَرِيُّ الْأَرْضِ،فَنُمِيَ الْحَدِيثُ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقَالَ: ((الْكَمْأَةُ مِنَ الْمَنِّ،وَالْعَجْوَةُ مِنَ الْجَنَّةِ،وَہِيَ شِفَاءٌ مِنَ السَّمِّ))

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کی مجلس میں بات چیت کررہے تھے کھمبی کا ذکر آگیا۔بعض حضرات نے کہا: یہ تو زمین کی چچک ہے۔یہ بات رسول اللہ ﷺ سے ذکر کی گئی تو آپ نے فرمایا: ’’کھمبی من (کی قسموں میں) سے (ایک قسم) ہے۔اور عجوہ کھجور جنت سے ہے اور وہ زہر سے شفا ہے۔