Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3487 (سنن ابن ماجہ)

[3487] ضعیف

الحسن بن أبي جعفر: ضعیف

وعثمان بن مطر: ضعیف

وللحدیث شواہد ضعیفۃ

انوار الصحیفہ ص 503

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ،عَنِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ،عَنْ نَافِعٍ،عَنِ ابْنِ عُمَرَ،قَالَ: يَا نَافِعُ قَدْ تَبَيَّغَ بِيَ الدَّمُ فَالْتَمِسْ لِي حَجَّامًا وَاجْعَلْہُ رَفِيقًا،إِنِ اسْتَطَعْتَ،وَلَا تَجْعَلْہُ شَيْخًا كَبِيرًا،وَلَا صَبِيًّا صَغِيرًا،فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،يَقُولُ: ((الْحِجَامَةُ عَلَی الرِّيقِ،أَمْثَلُ وَفِيہِ شِفَاءٌ،وَبَرَكَةٌ،وَتَزِيدُ فِي الْعَقْلِ،وَفِي الْحِفْظِ،فَاحْتَجِمُوا عَلَی بَرَكَةِ اللہِ،يَوْمَ الْخَمِيسِ وَاجْتَنِبُوا الْحِجَامَةَ،يَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ،وَالْجُمُعَةِ،وَالسَّبْتِ،وَيَوْمَ الْأَحَدِ،تَحَرِّيًا وَاحْتَجِمُوا يَوْمَ الِاثْنَيْنِ،وَالثُّلَاثَاءِ،فَإِنَّہُ الْيَوْمُ الَّذِي عَافَی اللہُ فِيہِ أَيُّوبَ مِنَ الْبَلَاءِ،وَضَرَبَہُ بِالْبَلَاءِ يَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ،فَإِنَّہُ لَا يَبْدُو جُذَامٌ،وَلَا بَرَصٌ إِلَّا يَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ،أَوْ لَيْلَةَ الْأَرْبِعَاءِ))

حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے،ا نہوں نے حضرت نافع رحمہ اللہ سے فرمایا: میرے خون میں جوش (اور حرارت)کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے،لہذا میرے لیے سینگی لگنے والا تلاش کرو۔ہو سکے تو نرم مزاج آدمی لانا،اور بعت بوڑھا یا بہت کم سن نہ لانا۔میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے،آپ نے فرمایا:’’نہارمنہ سینگی لگوانا زیادہ مفید ہے۔اس میں شفا ارو برکت ہے۔اس سے عقل اور حافظے میں ترقی ہوتی ہے،اس لیے اللہ کا نام لے کر جمعرات کو سینگی لگوانے سے پرہیز کرو۔پیر اور منگل کے دن سینگی لگوا لیا کرو۔اللہ تعالی نے حضرت ایوب کو بیماری سےاسی دن شفا دی تھی ارو آپ کی آزمائش (اور بیماری) بدھ سے شروع کی تھی۔کوڑھ اور پھلبری کا مرض صرف بدھ کے دن یا بدھ کی رات کو ظاہر ہوتا ہے۔