Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3500 (سنن ابن ماجہ)

[3500]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَفَّانُ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ: أَنْبَأَنَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ،عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ الْحَضْرَمِيِّ،عَنْ طَارِقِ بْنِ سُوَيْدٍ الْحَضْرَمِيِّ،قَالَ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ،إِنَّ بِأَرْضِنَا أَعْنَابًا نَعْتَصِرُہَا،فَنَشْرَبُ مِنْہَا؟ قَالَ: ((لَا)) فَرَاجَعْتُہُ،قُلْتُ: إِنَّا نَسْتَشْفِي بِہِ لِلْمَرِيضِ،قَالَ: ((إِنَّ ذَلِكَ لَيْسَ بِشِفَاءٍ،وَلَكِنَّہُ دَاءٌ))

حضرت طارق بن سوید حضرمی ؓ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا:،میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہمارے علاقے میں انگور ہوتے ہیں،ہم انہیں نچھوڑتے (اور ان کےرس سے شر اب بناتے)ہیں،ہم اسے پی لیا کریں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’نہیں‘‘ میں نے دوبارہ سوال کےتے ہوئے عرض کیا: ہم اس (شراب) کے ساتھ بیمار کاعلاج کرتے ہیں۔(کیا یہ جائز ہے؟)،آپ نے فرمایا: ’’وہ شفا نہیں بلکہ وہ تو خود ایک بیماری ہے۔‘‘