Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3503 (سنن ابن ماجہ)

[3503]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَہْضَمِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ قَالَ: حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ،عَنْ أَنَسٍ،أَنَّ نَاسًا مِنْ عُرَيْنَةَ،قَدِمُوا عَلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَاجْتَوَوْا الْمَدِينَةَ،فَقَالَ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((لَوْ خَرَجْتُمْ إِلَی ذَوْدٍ لَنَا،فَشَرِبْتُمْ مِنْ أَلْبَانِہَا،وَأَبْوَالِہَا)) فَفَعَلُوا

حضرت انس ؓ سےروایت ہے کہ قبیلۂ عرینہ کے کچھ افراد اللہ کے رسول کی خدمت میں حاضر ہوئے۔انہیں مدینہ منورہ کی آب و ہوا موافق نہ آئی،چنانچہ آپ ﷺ نے ان سے فرمایا::’’اگر تم ہمارے اونٹوں کے ریوڑ میں چلے جاؤ او ران کا دودھ او رپیشاب پیو (تو صحت یاب ہو جاؤ گے)‘‘ چنانچہ انہوں نے ایسے ہی کیا۔