Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3504 (سنن ابن ماجہ)

[3504]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ،عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ خَالِدٍ،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو سَعِيدٍ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،قَالَ: ((فِي أَحَدِ جَنَاحَيِ الذُّبَابِ سُمٌّ،وَفِي الْآخَرِ شِفَاءٌ،فَإِذَا وَقَعَ فِي الطَّعَامِ،فَامْقُلُوہُ فِيہِ،فَإِنَّہُ يُقَدِّمُ السُّمَّ،وَيُؤَخِّرُ الشِّفَاءَ))

حضرت ابو سعید ؓ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’مکھی کے ایک پر میں زہر اور دوسرےمیں شفا ہے۔جب وہ کھانے (یاپینے)گر پڑے تو اسے اس میں ڈبو دو،(پھر نکال کر پھینک دو) کیونکہ وہ زہر (والاپر) آگے اور شفا (والاپر) پیچھے رکھتی ہے۔‘‘