Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3509 (سنن ابن ماجہ)

[3509]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَہْلِ بْنِ حُنَيْفٍ،قَالَ: مَرَّ عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ بِسَہْلِ بْنِ حُنَيْفٍ،وَہُوَ يَغْتَسِلُ فَقَالَ: لَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ،وَلَا جِلْدَ مُخَبَّأَةٍ فَمَا لَبِثَ أَنْ لُبِطَ بِہِ،فَأُتِيَ بِہِ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فَقِيلَ لَہُ: أَدْرِكْ سَہْلًا صَرِيعًا،قَالَ ((مَنْ تَتَّہِمُونَ بِہِ)) قَالُوا عَامِرَ بْنَ رَبِيعَةَ،قَالَ: ((عَلَامَ يَقْتُلُ أَحَدُكُمْ أَخَاہُ،إِذَا رَأَی أَحَدُكُمْ مِنْ أَخِيہِ مَا يُعْجِبُہُ،فَلْيَدْعُ لَہُ بِالْبَرَكَةِ)) ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ،فَأَمَرَ عَامِرًا أَنْ يَتَوَضَّأَ،فَغَسَلَ وَجْہَہُ وَيَدَيْہِ إِلَی الْمِرْفَقَيْنِ،وَرُكْبَتَيْہِ وَدَاخِلَةَ إِزَارِہِ،وَأَمَرَہُ أَنْ يَصُبَّ عَلَيْہِ قَالَ سُفْيَانُ: قَالَ مَعْمَرٌ،عَنِ الزُّہْرِيِّ: وَأَمَرَہُ أَنْ يَكْفَأَ الْإِنَاءَ مِنْ خَلْفِہِ

حضرت ابو امامہ (اسعد) بن سہل بن حنیف ؓ سے روایت ہے،حضرت سہل بن حنیف ؓ نہا رہے تھے کہ حضرت عامر بن ربیعہ ؓ گزرے،انہوں نے (سہل کو دیکھ کر) کہا: جیسا (خوش رنگ جسم) آج دیکھا ہے،پہلے) کبھی نہیں دیکھا۔کسی پردہ نشین (کنواری لڑکی) کی جلد بھی ایس (خوش رنگ) نہیں (ہوتی۔) وہ فورا ہی زمین پر گڑ پڑے (اچانک تیز بخار ہوا کہ کھڑے نہ رہ سکے۔) انہیں نبی ﷺ کےپاس لایا گیا اور کہا گیا: سہل ؓ کی خبر لیجئے،وہ تو گر پڑے ہیں (اٹھ بھی نہیں سکتے۔) نبی ﷺ نے فرمایا::’’تمہیں اس کے بارے میں کس پر شک ہے؟‘‘ لوگوں نے کہا: عامر بن ربیعہ ؓ (نظر لگی ہے۔) نبی ﷺ نے فرمایا: ’’کیاوجہ ہے کہ ایک آدمی اپنے بھائی کی کوئی چیز نظر آئےجو اسے اچھی لگے تو اسے چاہیے کہ اسے برکت کی دعا دے۔‘‘ پھر پانی طلب فرمایا اور عامر ؓ کو حکم دیا کہ وضو کریں،چنانچہ انہوں نے اپنا چہرہ: کہنیوں تک،دونوں گھٹنے،اور تہبند کااندر کاحصہ دھویا۔آپ ﷺ نے وہ پانی سہل پر ڈالنے کا حکم دیا۔ سفیان نے کہا: معمر نے امام زہر ی سے بیان کیا: اور آپ ﷺ نے حکم دیا کہ وہ برتن ان (سہل) کے پیچھے سے (ان پر) انڈیل دیا جائے۔