Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3527 (سنن ابن ماجہ)

[3527]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرِ بْنِ دِينَارٍ الْحِمْصِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي،عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ،عَنْ عُمَيْرٍ،أَنَّہُ سَمِعَ جُنَادَةَ بْنَ أَبِي أُمَيَّةَ،قَالَ: سَمِعْتُ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ،يَقُولُ: أَتَی جِبْرَائِيلُ عَلَيْہِ السَّلَامُ،النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،وَہُوَ يُوعَكُ،فَقَالَ: ((بِسْمِ اللہِ أَرْقِيكَ،مِنْ كُلِّ شَيْءٍ يُؤْذِيكَ،مِنْ حَسَدِ حَاسِدٍ،وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ،اللہُ يَشْفِيكَ))

حضرت عبادہ بن صامت ؓ سےروایت ہے،انہوں نے فرمایا:نبی ﷺ کو بخار تھا۔جبریل تشریف لائے اور فرمایا: ((بِسْمِ اللہِ أَرْقِیکَ،وَاللہُ یَشْفِیکَ،مِنْ کُلِّ شَیْءٍ یُؤْذِیکَ،وَمَنْ کُلِّ عَیْنٍ وَحَاسِدٍ،بِسْمِ اللہِ أَرْقِیکَ)) ’’میں آپ کو اللہ کے نام سےدم کرتا ہوں،آپ کو تکلیف دینے والی ہر چیز سے،ہرجان یاآنکھ یاحاسد کےشر سے،اللہ آپ کو شفادے۔‘‘