Sunan ibn Majah Hadith 3526 (سنن ابن ماجہ)
[3526] إسنادہ ضعیف
ترمذي (2075)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ الْأَشْہَلِيُّ،عَنْ دَاوُدَ بْنِ حُصَيْنٍ،عَنْ عِكْرِمَةَ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ كَانَ يُعَلِّمُہُمْ مِنَ الْحُمَّی،وَمِنَ الْأَوْجَاعِ كُلِّہَا،أَنْ يَقُولُوا: ((بِسْمِ اللہِ الْكَبِيرِ،أَعُوذُ بِاللہِ الْعَظِيمِ،مِنْ شَرِّ عِرْقٍ نَعَّارٍ،وَمِنْ شَرِّ حَرِّ النَّارِ)) قَالَ أَبُو عَامِرٍ: أَنَا أُخَالِفُ النَّاسَ فِي ہَذَا،أَقُولُ: يَعَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاہِيمَ الدِّمَشْقِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي إِبْرَاہِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ الْأَشْہَلِيُّ،عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ،عَنْ عِكْرِمَةَ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ نَحْوَہُ وَقَالَ مِنْ شَرِّ عِرْقٍ يَعَّارٍ
حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے ہے کہ نبی ﷺ بخار اور ہر قسم کےدرد سے (شفاکےلیے)یہ دعا سکھایاکرتے تھے کہ یوں کہیں: بِسْمِ اللہِ الْکَبِیرِ،أَعُوذُ بِاللہِ الْعَظِیمِ،مِنْ شَرِّ عِرْقٍ نَعَّارٍ،وَمِنْ شَرِّ حَرِّ النَّارِ ’’کبریائی والے اللہ کے نام سے۔میں عظمت والےاللہ کی پناہ میں آتا ہوں،جوش مارتی رگ کے شر سے اور آگ کی گرمی کےشر سے۔‘‘ روایت کے راوی ابو عامر نےکہا:میں لوگوں سےاس روایت کے الفاظ میں اختلاف کرتاہوں،میں (نعار کی بجائے)یعار کہتا ہوں۔ ایک دوسری سند سےاس روایت میں یہ الفاظ مروی ہیں:(من شر عرق یعار) ’’پھڑکتی رگ کے شر سے۔‘‘