Sunan ibn Majah Hadith 3542 (سنن ابن ماجہ)
[3542] إسنادہ ضعیف
سنن أبي داود (3925) ترمذي (1817)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ،وَمُجَاہِدُ بْنُ مُوسَی،وَمُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْعَسْقَلَانِيُّ قَالُوا: حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ،عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّہِيدِ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ،عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: أَخَذَ بِيَدِ رَجُلٍ مَجْذُومٍ فَأَدْخَلَہَا مَعَہُ فِي الْقَصْعَةِ،ثُمَّ قَالَ: ((كُلْ،ثِقَةً بِاللہِ وَتَوَكُّلًا عَلَی اللہِ))
حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ایک کوڑھی کا ہاتھ پکڑکر اپنے ساتھ پیالے میں ڈال دیا (اور اسے کھانے میں شریک کر لیا۔) پھر فرمایا:’’کھا،اللہ پر اعتماد کرتے ہوئے او راللہ پر توکل کرتے ہوئے۔‘‘