Sunan ibn Majah Hadith 3549 (سنن ابن ماجہ)
[3549] إسنادہ ضعیف
أبو جناب بن أبي حیۃ: ضعیف مدلس کما قال البوصیري (انظر ضعیف سنن أبي داود: 551) ولأبي جناب لون آخر في زوائد المسند لأحمد (128/5)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ حَيَّانَ قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ مُوسَی قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو جَنَابٍ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی،عَنْ أَبِيہِ أَبِي لَيْلَی قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ إِذْ جَاءَہُ أَعْرَابِيٌّ فَقَالَ: إِنَّ لِي أَخًا وَجِعًا،قَالَ: ((مَا وَجَعُ أَخِيكَ؟)) قَالَ: بِہِ لَمَمٌ،قَالَ: ((اذْہَبْ فَأْتِنِي بِہِ)) . قَالَ: فَذَہَبَ فَجَاءَ بِہِ،فَأَجْلَسَہُ بَيْنَ يَدَيْہِ،فَسَمِعْتُہُ عَوَّذَہُ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ،وَأَرْبَعِ آيَاتٍ مِنْ أَوَّلِ الْبَقَرَةِ،وَآيَتَيْنِ مِنْ وَسَطِہَا،وَإِلَہُكُمْ إِلَہٌ وَاحِدٌ [البقرة: 163]،وَآيَةِ الْكُرْسِيِّ،وَثَلَاثِ آيَاتٍ مِنْ خَاتِمَتِہَا،وَآيَةٍ مِنْ آلِ عِمْرَانَ أَحْسِبُہُ قَالَ: شَہِدَ اللہُ أَنَّہُ لَا إِلَہَ إِلَّا ہُوَ [آل عمران: 18] وَآيَةٍ مِنَ الْأَعْرَافِ: إِنَّ رَبَّكُمُ اللہُ الَّذِي خَلَقَ [الأعراف: 54] الْآيَةَ،وَآيَةٍ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ،وَمَنْ يَدْعُ مَعَ اللہِ إِلَہًا آخَرَ لَا بُرْہَانَ لَہُ بِہِ [المؤمنون: 117]،وَآيَةٍ مِنَ الْجِنِّ،وَأَنَّہُ تَعَالَی جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَلَا وَلَدًا [الجن: 3]،وَعَشْرِ آيَاتٍ مِنْ أَوَّلِ الصَّافَّاتِ،وَثَلَاثِ آيَاتٍ مِنْ آخِرِ الْحَشْرِ،وَقُلْ ہُوَ اللہُ أَحَدٌ،وَالْمُعَوِّذَتَيْنِ،فَقَامَ الْأَعْرَابِيُّ،قَدْ بَرَأَ لَيْسَ بِہِ بَأْسٌ
حضرت ابو لیلی انصاری ؓ سےروایت ہے،انہوں نے فرمایا:میں نبی ﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ایک اعرابی حاضر خدمت ہوا ور عرض کیا: اللہ کے رسول!میرے بھائی بیمار ہے۔آپ نے فرمایا: ’’تیرے بھائی کو کیا بیماری لاحق ہے؟‘‘ اس نےکہا: جنون کی شکایت ہے۔آپ نے فرمایا:’’جاؤ،اسے میرے پاس لاؤ۔‘‘ وہ جاکر اسے لے آیا۔نبی ﷺ نے اس (مریض)کو اپنے سامنے بٹھالیا۔میں نے سنا کہ نبی ﷺ نے اس پر مندرجہ ذیل آیات پڑھیں (اور دم کیا)۔سورۃ فاتحہ،سورۃ بقرہ کی پہلی چار آیاتیں،اس (سورۃ بقرہ) کے درمیان سے دوآیتیں،(والہکم الہ واحد۔۔۔۔) (ایت:163) اورآیت الکرسی (آیت:255) تین آیتیں اس کے آخر سے (284تا 486)،سورۃ آل عمران سے ایک آیت۔غالبا یہ آیت تھی (شہد اللہ انہ لاالہ الاہو۔۔۔۔۔) (آیت:18) سوۃ اعراف کی ایک آیت ان ربکم اللہ الذی۔۔۔) (ایت 54) سورۃ مومنون کی ایک آیت)من یدع مع اللہ الہ اخر لاالہ الا۔۔) (آیت:117) سوۃ جن کی ایک آیت (وانہ تعالی جد ربنا۔۔۔) (آیت:3)،سورۃ صافات کی پہلی دس آیات،سورۃ حشر کی آخری تین آیات،سورۂ (قل ہو اللہ احد) مکمل)اور معوذتین (سورۃ فلق اور سور ۂ ناس مکمل) چنانچہ اعرابی صحت یاب ہو کر کھڑا ہوگیا،اسے کوئی تکلیف نہ رہی۔