Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3551 (سنن ابن ماجہ)

[3551]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ ہِلَالٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی عَائِشَةَ فَأَخْرَجَتْ لِي إِزَارًا غَلِيظًا مِنْ الَّتِي تُصْنَعُ بِالْيَمَنِ وَكِسَاءً مِنْ ہَذِہِ الْأَكْسِيَةِ الَّتِي تُدْعَی الْمُلَبَّدَةَ وَأَقْسَمَتْ لِي لَقُبِضَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فِيہِمَا

حضرت ابوہرہ ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا: میں الم المومنین حضرت عائشہؓ کی خدمت میں حاضر ہوا۔انھوں نے ایک موٹا تہ بند دکھایا جو یمن میں بنایا جاتا ہے اور ایک چادر دکھائی جسے ملبدہ کہتے ہیں۔انھوں نےقسم کھا کر فرمایا: رسول اللہ ﷺ ان دو کپڑوں میں فوت ہوئے۔