Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3557 (سنن ابن ماجہ)

[3557] إسنادہ ضعیف

ترمذي (3560)

انوار الصحیفہ ص 505

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ قَالَ حَدَّثَنَا أَصْبَغُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَلَاءِ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ لَبِسَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ثَوْبًا جَدِيدًا فَقَالَ الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِي كَسَانِي مَا أُوَارِي بِہِ عَوْرَتِي وَأَتَجَمَّلُ بِہِ فِي حَيَاتِي ثُمَّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ مَنْ لَبِسَ ثَوْبًا جَدِيدًا فَقَالَ الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِي كَسَانِي مَا أُوَارِي بِہِ عَوْرَتِي وَأَتَجَمَّلُ بِہِ فِي حَيَاتِي ثُمَّ عَمَدَ إِلَی الثَّوْبِ الَّذِي أَخْلَقَ أَوْ أَلْقَی فَتَصَدَّقَ بِہِ كَانَ فِي كَنَفِ اللہِ وَفِي حِفْظِ اللہِ وَفِي سِتْرِ اللہِ حَيًّا وَمَيِّتًا قَالَہَا ثَلَاثًا

حضرت ابو امامہ سےروایت ہے انھوں نے فرمایا: حضرت عمر بن خطاب ؓ نے نیا کپڑا پہنا تو فرمایا: [الحمد للہ الذی کسانی ما اواری بہ عوربی وأتحمل بہ فی حیاتی] اللہ کا شکرجس نے مجھے وہ کپڑا پہنایاجس سے میں اپناستر چھپاتا ہوں اور زندگی میں اس سے زینت حاصل کرتا ہوں: پھر حضرت عمر ؓ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ سےیہ ارشاد سنا ہے: جس نے نیا کپڑا پہنا اور کہا: [الحمد للہ الذی کسانی ما اواری بہ عوربی وأتحمل بہ فی حیاتی] پھر جو پرانا کپڑا اتارا ہے اسے صدقہ کر دیا وہ زندگی میں اور وفات کے بعد اللہ کے سایہ عاطفت میں اللہ کی حفاظت میں اور اللہ کی پردہ پوشی میں رہے گا۔نبی ﷺ نے تین بار یہ بات ارشاد فرمائی۔