Sunan ibn Majah Hadith 3573 (سنن ابن ماجہ)
[3573]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيہِ قَالَ قُلْتُ لِأَبِي سَعِيدٍ ہَلْ سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ شَيْئًا فِي الْإِزَارِ قَالَ نَعَمْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ إِزْرَةُ الْمُؤْمِنِ إِلَی أَنْصَافِ سَاقَيْہِ لَا جُنَاحَ عَلَيْہِ مَا بَيْنَہُ وَبَيْنَ الْكَعْبَيْنِ وَمَا أَسْفَلَ مِنْ الْكَعْبَيْنِ فِي النَّارِ يَقُولُ ثَلَاثًا لَا يَنْظُرُ اللہُ إِلَی مَنْ جَرَّ إِزَارَہُ بَطَرًا
حضرت عبدالرحمٰنٰ بن یعقوب جہنی حرقی رحمہ اللہ سے روایت ہے انھوں نے کہا میں نےحضرت ابوسعید ؓ سے کہا: آپ نے رسول ﷺ سے تہبند کے بارے میں کوئی فرمان سنا ہے؟ انھوں نے کہا: ہاں میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ فرما رہے تھے: مومن کا تہبند (شلوار پینٹ اور پانجامہ وغیرہ) اس کی پنڈلیوں کے نصف تک (بلند) ہوتا ہے۔اس جگہ اور ٹخنوں کے درمیان رکھنے میں اس پر گناہ نہیں۔اور جو ٹخنوں کے درمیان رکھنے میں اس پر گناہ نہیں۔اور جو ٹخنوں سے نیچے ہو وہ جہنم میں ہے۔نبی ﷺ نے یہ بات تین بار فرمائی: جوشخص تکبر کے ساتھ تہبند (زمین پر) گھسٹیے گا اللہ تعالیٰ کی طرف (رحمت کی نظر سے) نہیں دیکھے گا۔