Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3591 (سنن ابن ماجہ)

[3591]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ عُمَرَ أَخْبَرَہُ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَأَی حُلَّةً سِيَرَاءَ مِنْ حَرِيرٍ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللہِ لَوْ ابْتَعْتَ ہَذِہِ الْحُلَّةَ لِلْوَفْدِ وَلِيَوْمِ الْجُمُعَةِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّمَا يَلْبَسُ ہَذِہِ مَنْ لَا خَلَاقَ لَہُ فِي الْآخِرَةِ

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے لکیر دار ریشمی کپڑے کا جوڑا دیکھا تو عرض کیا:اے اللہ کے رسول!آپ یہ جوڑا وفود کے استقبال اور جمعہ کے دن پہننے کے لئے خرید لیں۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اسے تو وہی پہنتا ہے جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں۔