Sunan ibn Majah Hadith 3593 (سنن ابن ماجہ)
[3593]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ عُمَرَ أَنَّہُ كَانَ يَنْہَی عَنْ الْحَرِيرِ وَالدِّيبَاجِ إِلَّا مَا كَانَ ہَكَذَا ثُمَّ أَشَارَ بِإِصْبَعِہِ ثُمَّ الثَّانِيَةِ ثُمَّ الثَّالِثَةِ ثُمَّ الرَّابِعَةِ فَقَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَنْہَانَا عَنْہُ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ باریک اور موٹے ریشم (کا کپڑا پہننے)سے منع کرتے تھے،مگر جو اتنا سا ہو۔پھر(حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے)ایک انگلی سے اشارہ کیا،پھر دوسری سے،پھر تیسری سے پھر چوتھی سے اور فرمایا: رسول اللہ ﷺ ہمیں اس سے منع فرمایا کرتے تھے۔