Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 3594 (سنن ابن ماجہ)

[3594]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ زِيَادٍ عَنْ أَبِي عُمَرَ مَوْلَی أَسْمَاءَ قَالَ رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ اشْتَرَی عِمَامَةً لَہَا عَلَمٌ فَدَعَا بِالْجَلَمَيْنِ فَقَصَّہُ فَدَخَلْتُ عَلَی أَسْمَاءَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَہَا فَقَالَتْ بُؤْسًا لِعَبْدِ اللہِ يَا جَارِيَةُ ہَاتِي جُبَّةَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَجَاءَتْ بِجُبَّةٍ مَكْفُوفَةِ الْكُمَّيْنِ وَالْجَيْبِ وَالْفَرْجَيْنِ بِالدِّيبَاجِ

حضرت اسماء بنت ابی بکرؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا میں نے دیکھا کہ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے عمامہ خریدا جس (کے کنارے)پر (ریشم کے) نشان تھے۔انھوں نےقینچی طلب کی اوراسے کاٹ ڈالا۔میں نے حضرت اسماؓ کی خدمت میں حاضر ہو کر یہ واقعہ بیان کیا تو انھوں نے فرمایا: تعجب ہےعبداللہ ؓ پر (اور اپنی خادمہ کو آواز دی) اے لڑکی! رسول اللہ ﷺ کا جبہ لاؤ أ وہ (بنی ﷺ کا) جبہ لائی جس کی آستینوں گریبان اور دونوں کے چاک کے کناروں پر ریشم لگا ہوا تھا۔